ETV Bharat / state

Two Suspect Arrested from Karnataka کرناٹک سے آئی ایس آئی ایس کے دو مشتبہ آپریٹر گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 8:08 AM IST

Updated : Jan 6, 2023, 8:26 AM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کرناٹک میں چھ مقامات پر چھاپہ ماری کی جس میں اسلامک اسٹیٹ کے دو مشتبہ آپریٹر کو گرفتار کیا ہے۔ NIA arrests 2 Suspected Islamic State operatives

کرناٹک سے آئی ایس آئی ایس کے دو مشتبہ آپریٹر گرفتار

بنگلور: ریاست کرناٹک میں اے این آئی نے چھ مقامات پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کے دو مشتبہ آپریٹروں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے لوگوں کو اسلامک اسٹیٹ کے نظریات کی جانب راغب کر رہے تھے۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کرناٹک میں چھ مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران اڈوپی ضلع کے ریشان تاج الدین شیخ اور شیواموگا ضلع کے حذیر فرحان بیگ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دکشینہ کنڑ، شیواموگا، داونگیرے اور بنگلور اضلاع میں تلاشی مہم چلائی گئی کیوں کہ گذشتہ سال 19 ستمبر کو ایک کیس درج کیا گیا تھا اور بعد میں 15 نومبر کو این آئی اے نے ایک کیس درج کیا تھا اسی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمین کے خلاف یہ مقدمہ کالعدم شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کی شدت پسندانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور ملک کے اتحاد، سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے کی سازش سے متعلق درج کیا گیا تھا۔ NIA arrests 2 Suspected Islamic State operatives

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم معاذ منیر نے اپنے قریبی ساتھی اور کالج کے دوست شیخ کو انتہا پسندی کی جانب راغب کیا جس نے حذیر فرحان بیگ کے ساتھ مل کر اپنے داعش کے ہینڈلر سے کرپٹو والٹس کے ذریعے اسلامک اسٹیٹ کی شدت پسندانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے فنڈز حاصل کیے ۔ ملزمین کو دکانیں جلانے، توڑ پھوڑ اور ماحول خراب کرنے پر اکسایا جا رہا تھا۔ این آئی اے کے مطابق ریڈیکلائزیشن کے دوران گرفتار دونوں ملزمین کو کرپٹو کے ذریعے پیسے دیے جاتے تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران مشتبہ افراد کے گھروں سے ڈیجیٹل آلات اور مبینہ مجرمانہ دستاویزات ضبط کی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس کیس میں پہلے دو دیگر ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جس سے اس کیس میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ NIA arrests 2 Suspected Islamic State operatives

یہ بھی پڑھیں: Bengaluru Airport بنگلور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران میری شرٹ اتروائی گئی، خاتون کا الزام

Last Updated : Jan 6, 2023, 8:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.