ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں محکمہ صحت کے مطابق کرناٹک میں کورونا وائرس سے تقریباً 9523 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 75 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ اس وبا سے متاثرہ کل تعداد 7.1 لاکھ ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز 10107 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں تقریباً ہزار 9523 میں سے 4623 معاملات صرف شہر بنگلور سے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ رات تک ریاست کرناٹک میں مجموعی طور پر 710309 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جس میں 9966 اموات ڈاگ اور 5.8 لاکھ صحت یاب ہوئے اور ڈسچارج کئے گیے ہیں۔
محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 1.20 لاکھ ایکٹیو کیسز میں سے مریض 1.9 لاکھ مریض نامزد ہسپتالز کے آئی سولیشن میں مستحکم ہیں جبکہ 904 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ جو 75 اموات ہوئی ہیں ان میں سے 24 کی موت شہر بنگلور میں ہوئی ہے، جبکہ میسور میں 11، ضلع کولار سات، چکمگلور، دھارواڑ اور تمکور تین و دیگر اضلاع شامل ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر یا تو 'سیوئیر کیوٹ ریسپیریٹری انفیکشن' یا انفلوئنزا جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔