بیدر:ریاست کرناٹک میںضلع بیدر کے الامین عبدالمجید خان میموریل ہال میں اردو صحافیوں کے لئے قومی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کرناٹک اور تلنگانہ کے صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کاایک وفد حیدرآباد سے بیدر پہنچا جہاں اس نے بیدر،ہمناآباد اور چٹگوپہ کے اردوصحافیوں سے ملاقات کی۔
صحافیوں کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈیشن کے نائب صدر الحاج عبدالقادر فیصل نے کہاکہ اردو صحافی، اردو صحافت اور اردو صحافیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے کہاکہ پہلی قومی کانفرنس 28/مئی 2023، اتوار،خواجہ منشن فنکشن ہال، مانصاحب ٹینک حیدرآباد میں ہوگی جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے وائس چانسلر، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اور دیگر مشہور صحافی شرکت کریں گے۔
الحاج عبدالقادر فیصل نے مزید بتایاکہ ایک ریاست کے اردو صحافیوں کے مسائل دوسری ریاست کے صحافیوں سے مختلف نہیں ہیں۔ لیکن ان مسائل کے حل کے لئے ہم سب کو اپنے آپسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے جدوجہدکرنی ہوگی۔ یہ ماناکہ صحافی دانشور ہوتاہے، لیکن مسائل کے حل کے لئے دانشوری کی سطح سے نیچے آناہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ اس پہلی قومی کانفرنس میں تلنگانہ کے علاوہ کرناٹک، مہاراشٹر، آندھراپردیش، ٹمل ناڈو، اور شمالی ہندوستان کے مختلف علاقوں سے صحافی حصہ لیں گے۔ درج ذیل لنک forms.gle/jumeEcu514V5uGGw9 پرصحافیوں کو فارم بھرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka New CM سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلی ہوں گے
ان کا کہنا ہے کہ آنے جانے کے لئے کوئی اعزازیہ دینے کی پوزیشن میں ہم نہیں ہیں۔ اردو صحافی قربانی پیش کرتے ہوئے اپنے طورپر حیدرآباد تشریف لائیں۔ شرکت کی فیس 100روپئے رہے گی۔