انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی سیکریٹری مولانا محمد نوح نے نعتیہ مشاعرے کی صدارت کی۔ مشاعرے کا آغاز قرآن پاک کی قرأت سے ہوا، حافظ محمد اقبال نے قرأت کو انجام دیا۔
گلبرگہ کے ممتاز نعت خواں الحاج سید طیب علی یعقوبی، حافظ محمد اقبال سجاد حسین، مولانا قاسم، معین الدین یادگیری نے نعت خوانی کے ذریعے محفل میں سماں باندھ دیا۔
شعراء اکرام حامد اکمل ایڈیٹر روزنامہ ایقان ایکسپریس، اکرام نقاش، سجاد علی شاد، قاضی انوار، ناصرعظیم، حسن محمود، ڈاکٹر عتیق اجمل، جاوید اقبال صدیقی، راشدریاض، سید یوسف سرمست، ادریس تسکین صابری، الیاس صابری ہاشمی، اسحاق عظیم صابری، اسدعلی انصاری، انجینئر سخی سرمست نے نہایت مرصع نعتیہ کلام سناکر خوب داد و تحسین حاصل کی۔
مزید پڑھیں:
گلبرگہ: میلاد جلوس پر روک لگانے پراحتجاج
محمد نوح نے خطاب کر تے ہوئے کہا انڈین یونین مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہر سال ماہ ربیع الاول میں نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا جاتا ہے۔ نعتیہ مشاعرہ کے ذریعے سیرت کے پیام کو عام کیا جاتا ہے۔