ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں حضرت صوفی سرمست اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی بزرگ شاعر سید سجاد علی شاد نے کی۔
عزیزاللہ سرمست نے ابتدا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 'نعت گوئی نعت خوانی اور نعت سننے کا ذوق پیدا کرنے کے لئے حضرت صوفی سرمست اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام محافل نعت کا مسلسل انعقاد کیا جا رہا ہے۔'
ڈاکٹر طیب خرادی نے کہا کہ 'ہمارے اسلاف نے کسی کو خود سے کمتر نہ سمجھنے اور ہر ایک سے خلوص رکھنے کی تعلیم دی ہے نگران محفل کے علاوہ سراج وجہی قاضی، انور سید صابر حسینی، ڈاکٹر عتیق اجمل، وزیر الیاس صابری، راشد ریاض، مبین زخم، تسکین صابری، مبین خیردی شعراء کے علاوہ نعت خواں مظہر احمد گرمٹکالی احمد شریف نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: اردو کے ڈیجیٹل فلیکس بورڈ پر ہنگامہ آرائی
سید صابر حسینی متولی درگاہ خونزہ، ڈاکٹر طیب خرادی صدر شعبہ اردو نیو کالج چینائی، مزاح نگار منظور وقار، محمد سراج الدین ریسرچ اسکالر، سلیم احمد چیتاپوری صدر ویلفیر پارٹی، محمد عظیم الدین شیرینی فروش سماجی ملی کارکن، مبین احمد خیردی ڈائریکٹر، مبین انگلش اسپوکن، مظہر احمد گرمٹکالی انجنئیر، شیخ مشتاق احمد نرنوی سینئر سیول انجینئر، اے آر امبولی ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹڈ ممبئی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔