ETV Bharat / state

شاہ پور میں محفل نعت کا انعقاد

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شاہ پور ٹاؤن کے ہلی سگر میں محفل نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 1:00 PM IST

شاہ پور میں محفل نعت کا انعقاد
شاہ پور میں محفل نعت کا انعقاد

محفل نعت خوانی خانقاہ قادریہ شاہ پور کے زیر اہتمام الحاج سید جعفر ہلی سگر کے مکان میں منعقد ہوئی۔

شاہ پور میں محفل نعت کا انعقاد
اس محفل کی صدارت سید شاہ بابا فخرالدین سجادہ نشین بارگاہ اعظم بیگ شاہ پور نے کی۔ سید امیر الدین عرف سید بابا خلیفہ عثمان آباد نے اس محفل کی نگرانی کی ، جبکہ قاضی محمد طاہر قادری جنیدی، حافظ و قاری محمد فخرالدین خطیب و امام مسجد شیخ دکن کے علاوہ علمائے کرام مشائقین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ قاری مولانا فخرالدین خطیب امام مسجد شیخ دکن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہِ میلاد کا چاند نظر آنے کے پر مسرت موقع پر استقبال ماہ میلاد کے طور پر یہ نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔
محفل نعت کا آغاز عبدالحسیب کے قرات کلام پاک سے ہوا جب کہ محمد خواجہ میاں نے حمد باری تعالیٰ پیش کیا۔اس موقع پر مولانا فخرالدین کے علاوہ شاہ پور، شوراپور، یادگیر کے نعت خواں احباب نے نعتیہ کلام پیش کیا۔سید ابوبکر، سید مظہر احمد، سید نزیر، سید ضامن و دیگر منتظمین محفل میں شامل رہےاس نعتیہ محفل کی نظامت مولانا عبدالقدیر عطاری نے فرمائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.