ETV Bharat / state

یادگیر: عید میلاد نبی ﷺ کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد - Naat ceremony

مسجد شاہ علی مرزا کے صدر محمد شامی نے کہا کہ 'میں محلے کے تمام احباب اور خاص کر بچے، شعراء اور نعت خواں احباب جنہوں نے اس محفل میں نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہے میں ان تمام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد
یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 10:18 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی قدیم مسجد، مسجد شاہ علی مرزا میں گزشتہ تیس سالوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا جاتا آرہا ہے۔

جس میں مختلف اضلاع کے مشہور و معروف شعراء، نعت خواں رسول ﷺکے شان میں نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس محفل نعت کی سرپرستی محمد جامی صدر مسجد شاہ علی مرزا نے فرمائی۔ اس موقع پر مبین قریشی، سمیع الدین افنان، خسرو سگری، محمد کلیم الدین، ادریس شاہ آبادی، محمد قدوس، خادم اظہر محمد یونس ودیگر نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی اس نعتیہ محفل کی نظامت خادم اظہر نے چلائی۔

یادگیر میں محفل نعت کا انعقاد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ شفیق احمد قریشی رکن مسجد ہذا نے کہا کہ 'پچھلے 31 سالوں سے عید میلاد نبی ﷺکے موقع پر محفل نعت کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اس سال بھی کی شعراء، نعت خواں احباب نے شرکت کرتے ہوئے محفل کو رونق بخشی۔

مفتی سمیع الدین قاسمی خطیب و امام مسجد شاہ علی مرزا نے کہا کہ 'اس سالانہ محفل نعت میں بچوں اور بڑوں نے نعت کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے دلوں کو عشق نبی سے منور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یادگیر: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلسے کا اہتمام

مسجد شاہ علی مرزا کے صدر محمد شامی نے کہا کہ 'میں محلے کے تمام احباب اور خاص کر بچے، شعراء اور نعت خواں احباب جنہوں نے اس محفل میں دور دراز سے آکر نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ہے میں ان تمام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں اور جنہوں نے اس محفل میں شرکت کرتے ہوئے اس محفل کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 'ان شاء اللہ ہر سال عید میلاد کے موقع پر اسی طرح کی محفل نعت کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر مفتی منیر احمد صدر جمعیت علماء ہند شاخ یادگیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.