ETV Bharat / state

Naat And Mushaira Held In Bidar بیدر میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام - ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے قصبہ چامنور

ضلع بیدرمیں حضرت سید حسین بادشاہ چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شعرا کرام و نعت خواں نے شرکت کی ۔عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بیدر میں نعت و مشاعرے کا اہتمام
بیدر میں نعت و مشاعرے کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 11:29 AM IST

بیدر میں نعت و مشاعرے کا اہتمام

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے قصبہ چامنور میں حضرت سید حسین بادشاہ چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے سجادہ نشین سید امام الدین چشتی کی نگرانی میں نعت و منقبتی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔

مشاعرہ کا آغاز مولوی مظہر احمد کے قرات کلام پاک سے ہوا۔سید محبوب بادشاہ، سید حسین سر مست ، سید جمیل ،محمد جیلانی، سید لاڈلے، سید داول انعام دار ، سید ظہیر پاشاہ قادری، عبدالحمید جورگی، محمد افضل الدین قادری ، وہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

مبین احمد زخم یادگیر ،پیرزادہ اسحاق عظیم شاہ آباد ، سید طیب فرقان، الیاس صابری ہاشمی،ادریس تسکین، مظہر احمد گرمٹکالی وہ دیگر نے نعت کلام پیش کیا۔اس موقع پر حضرت سید شاہ بادشاہ چشتی قادری کے سجادہ نشین سید امام الدین چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت کا لکھنا، نعت کا پڑھنا اور نعت کا سننا سب ثواب میں داخل ہے ۔اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ شعرا کرام غزلیں اور نظمیں زیادہ لکھا کرتے ہیں لیکن نعت لکھنے کا شرف اور ذوق کسی کسی کو ہوتا ہے۔

حمد اللہ جل شانہ کی تعریف کے لئے مخصوص ہے اور نعت حضور سرور کائنات ﷺ کی تعریف و توصیف کے مخصوص ہوئی نعت کا اصطلاحی مطلب رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی منظوم تعریف ہے۔ نعت کا لکھنا یقین مشکل کام ہے لیکن عشق کے نبی میں جب کوئی عاشق ڈوب جاتا ہے تو نعت خود بہ خود ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Program For Imam and Muezzins 'امام و موذنین کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے'

سجادہ نشین نے شعراء حضرات سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہر شاعر کو چاہیے کہ وہ نعتیں لکھے ممکن ہے اللہ رب کریم ان کے نعت لکھنے نعتیں پڑھنے اور نعتیہ محفلوں میں شرکت کرنے کو قبول فرمائے اور روز محشر نجات کا ذریعہ بنیں ۔ اس موقع پر تمام مہمانوں اور نعت گو شعراء کرام کو تہنیت پیش کی گئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.