زو پارک کے عہدیدار، سیاحوں کے کے پلاسٹک اشیا پر بارکوڈ چسپا کرتے ہوئے ان سے 10 روپئے وصول کر رہے ہیں جبکہ چڑیا گھر گھومنے کے بعد باہر آنے والے افراد اگر بارکوڈ چسپا کئے ہوئے پلاسٹک اشیا کو دکھاتے ہیں تو ان کی رقم انہیں واپس دے دی جاتی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد زو کے احاطہ میں پلاسٹک کی اشیا کو پھینکنے سے لوگوں کو روکنا ہے۔ چڑیا گھر کو روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں جبکہ تعطیلات اور خاص مواقعوں پر سیاحوں کی تعداد 10 ہزاد سے زائد ہوتی ہے۔
چماراجندرا زولوجیکل گارڈن کے ڈائرکٹر اجیت کلکرنی نے بتایا کہ اس چڑیا گھر میں 1500 سے زائد جانور اور پرندے ہیں۔ ہر سال یہاں تقریباً 25 لاکھ سیاح آتے ہیں اور چڑیاگھر کے احاطہ میں پلاسک اشیا کا کچرا بڑی مقدار میں پایا جاتا تھا جو ملازمین کےلیے ایک بڑا چیالنج تھا۔
لیکن انتظامیہ کی جانب سے نافذ کئے گئے موثر اقدامات کی وجہ سے زو کے احاطہ میں اب پلاسٹک کچرا نہ کے برابر دکھائی دے رہا ہے اور اس ماحول دوست اقدام کو عام افردا اور سیاحوں نے سراہا ہے۔