ETV Bharat / state

دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے اور بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ

مسلم یونائٹیڈ فرنٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کرناٹک سے بجلی بل معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹک میں 25 جون کو ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کو بھی منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 2:06 PM IST

دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے اور بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ
دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے اور بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے کرناٹک میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنے اور بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ ضلع کمشنر آفیس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر مسلم یونیٹڈ فرنٹ کے کنوینر مولانا محمد نوح نےکہا کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند رہنے پر غریب مزدور پریشان حال ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایسے حالات میں بجلی بل ادا کرنا ان کے لئے ناممکن ہے۔ اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی بل معاف کر دیا جائے اور کرناٹک میں 25 جون کو ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا جائے۔'

کنوینر مولانا محمد نوح نے کہا کہ 'کرناٹک میں مہاجر مزدوروں کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے حالات میں دسویں جماعت کے امتحانات کی وجہ سے ریاست بھر کے 8 لاکھ طلبہ کو جطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت دسویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر ہی پاس کر کے انہیں گیاروی جماعت میں داخلہ لینے کے لئے موقع فراہم کیا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.