ETV Bharat / state

Sufi Education تعلیمات صوفیہ کو عام کرنے کی ضرورت - استانہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوار

کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع آستانہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوار کے سجادہ نشین و متولی خواجہ ضیا السحن جاگیردار نے کہا کہ تعلیمات صوفیا کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو اس کی جانب راغب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تعلیمات صوفیہ کو عام کرنے کی ضرورت
تعلیمات صوفیہ کو عام کرنے کی ضرورت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 1:25 PM IST

تعلیمات صوفیہ کو عام کرنے کی ضرورت

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع آستانہ حضرت خواجہ سید تاج الدین شیر سوار کے سجادہ نشین و متولی خواجہ ضیا السحن جاگیردار نے کہا کہ تعلیمات صوفیا کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو اس کی جانب راغب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس سے عام لوگوں کو صوفیا تعلیم کے بارے میں وسیع معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ سجادہ نشین و متولی خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمات صوفیا کو عام کرنے کے لیے آستانے میں خصوصی خطابات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ صوفیا کرام کی جانب سے خصوصا عوامی فلاحی خدمات کو لوگوں کے سامنے بیان کیا جاتا ہے کیونکہ صوفیاء کرام نے ہمیشہ بھائی چارہ یکجہتی اور امن و شانتی کا پیغام دیا۔ اسی پیغام کو عام کرتے ہوئے لوگوں میں صوفیا کی تعلیم کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:Go to Pakistan کرناٹک کے کلاس روم میں کچھ بچوں کو پاکستان چلے جاو کہنے والی خاتون ٹیچر کا تبادلہ

تعلیمات صوفیا سے سماج میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے ؟ اس سوال پر سجادہ نشین وہ متولی خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار نے کہا کہ یقینا صوفیا کی تعلیمات سے سماج میں یکجہتی کو فروغ حاصل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی اولیاء کرام کے آستانے ہیں، وہاں پر عوام بلا مذہب و ملت دل سے عقیدت و احترام کے ساتھ حاضری دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.