ETV Bharat / state

کرناٹک اسمبلی میں کم ہوتی مسلمانوں کی نمائندگی اور اس کا ممکنہ حل - اردو نیوز بنگلور

2011 کی مردم شماری کے مطابق کرناٹک کی 6.11 کروڑ کی آبادی میں مسلمانوں کی تعداد 78.93 لاکھ یعنی 12.92 فیصد ہے۔ لیکن یہاں اسمبلی میں آبادی کے تناسب میں مسلمانوں کی نمائندگی بہت کم ہے۔

muslim representation decrease in karnataka assembly
کرناٹک میں مسلم ارکان اسمبلی کی کم ہوتی تعداد اور اس کے ممکنہ حل
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 6:46 PM IST

سنہ 1978 دیوراج ارس کے دور میں کل 18 مسلم رہنما الیکشن جیت کر اسمبلی پہنچے تھے لیکن گذرتے وقت کے ساتھ مسلم نمائندگی کم ہو گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سنہ 2013 میں کرناٹک اسمبلی میں مسلم ارکان کی تعداد 12 رہی جب کہ گزشتہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں مسلم ارکان اسمبلی کی تعداد میں بڑی گراوٹ آئی اور یہ تعداد 7 رہ گئی ہے۔

muslim representation decrease in karnataka assembly
کرناٹک میں مسلم ارکان اسمبلی کی کم ہوتی تعداد

اسمبلی میں مسلم ارکان کی کم ہوتی تعداد کے لئے کبھی مسلم قائدین کی نا اتفاقی کو وجہ بتایا جاتا ہے تو کہیں سیاسی پارٹیوں پر مناسب نمائندگی نہ دینے الزام عائد کیا جاتا ہے اور کہیں مسلم اکثریتی انتخابی حلقوں میں ایس سی۔ ایس ٹی ریزرویشن کو وجہ بتایا جاتا ہے۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے تنظیم صدائے اتحاد کے بانی و سرپرست مجاہد علی بابا کہتے ہیں کہ 'مسلم رہنماؤں میں انانیت و باہمی رسا کشی ایک بڑی کمزوری ہے اور اس کے علاوہ مسلم اکثریتی حلقوں میں متعدد مسلم امیدواروں کا انتخابی میدان میں اترنا بھی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ہے۔'

مزید پڑھیں:

'مضبوط خاندان مضبوط سماج' کے عنوان سے مہم کا آغاز

مسلم اراکین کی تعداد بڑھانے کے سلسلے میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکریٹری اکرم حسن کہتے ہیں کہ 'علماء و دانشوران اپنا رول ادا کریں، مسلمانوں سمیت دیگر کمزور طبقات میں اتحاد پیدا کریں، ایماندار، قابل و ہونہار نوجوانوں کو تربیت دے کر انہیں انتخابی میدان میں اتاریں۔ اس سے نئی نسل میں سیاسی قیادت پیدا ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.