ETV Bharat / state

Karnataka Bandh to Oppose Hijab Verdict: حجاب پر کورٹ کے فیصلے کے خلاف کرناٹک بند - تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی کے خلاف ریاست بند کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرناٹک بند کامیاب
کرناٹک بند کامیاب
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 12:40 PM IST

Updated : Mar 17, 2022, 7:53 PM IST

حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے آج کرناٹک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Karnataka Bandh on March 17

کرناٹک بند کامیاب

حجاب پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مختلف مسلم تنظیموں کی جانب سے دی گئی کرناٹک بند کی کال کو جنوبی کنڑ میں حمایت مل رہی ہے۔

شیواجی نگر، سٹی مارکیٹ اور بنگلور کے دیگر کاروباری علاقوں میں مسلمانوں کی دکانیں بند نظر آئیں۔ یہ علاقے عموماً صبح سویرے مچھلیوں، سبزیوں اور دیگر کی تجارت سے گونجتے ہیں۔

بنگلور میں مچھلی اور سبزیوں کی تجارت میں وابستہ افراد کی اکثریت مسلمان ہے اور انہوں نے بند کی حمایت کے لیے اپنا کاروبار بند رکھا ہے۔ عوام نے بھی بند کو ضروری محسوس کیا کیونکہ وہ اپنی روزانہ مچھلی اور سبزیاں حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی لیڈران نے کہا کہ بند کو ریاست کے تمام حصوں میں صبح ہی سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ ریاست بھر میں کئی انجمنوں نے بھی بند کی حمایت کی ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی پر ہائی کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اکابرین پر مشتمل امارت شریعت اور ملی و فلاحی ادارے، دانشوران، ذمہ داران مساجد و عمائدین ملت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے 17 مارچ کو کرناٹک بند کا اعلان کیا۔ Announced Karnataka Bandh on March 17

Last Updated : Mar 17, 2022, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.