ETV Bharat / state

Muslim Leaders Meets DC Ragapriya: حجاب مسئلہ، مسلم قائدین کی ڈپٹی کمشنر راگا پریا سے ملاقات

حجاب معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگا پریا DC Ragapriya کو بتایا کہ کالج اور اسکول میں بچوں کے حجاب کو لے کر والدین کافی فکرمند ہیں اور بچے بھی خوفزدہ ہیں۔ بچوں کے علاوہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بھی حجاب کے نام پر برقع اتارنے کو کہا جا رہا ہے۔

مسلم قائدین کی حجاب کو لے کر ڈپٹی کمشنر راگا پریا سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 3:58 PM IST

ریاست کرناٹک میں حجاب تنازعہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جا رہا ہے، جب کہ اس تعلق سے کرناٹک ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے، باوجود اس کے اسکول اور کالج مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بچوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کو لے کر طلباء اور والدین میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں مسلم قائدین نے ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا سے ملاقات کرتے ہوئے شہر میں کالج اور اسکول مینجمنٹ کی جانب سے طلباء پر کیے جا رہے سلوک سے واقف کروایا۔ Muslim Leaders Meets DC Ragapriya

مسلم قائدین کی حجاب کو لے کر ڈپٹی کمشنر راگا پریا سے ملاقات

اس موقع پر مختلف تنظیموں کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کالج اور اسکول میں بچوں کو حجاب کو لے کر والدین کافی فکرمند ہیں اور بچے بھی خوفزدہ ہیں۔ بچوں کے علاوہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بھی حجاب کے نام پر برقع اتارنے کو کہا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ضلع یادگیر کے مختلف تعلقہ جات سے مسلم قائدین کی باتوں کو غور سے سنتے ہوئے کہا کہ ان کالج میں حجاب پر پابندی کی بات کہی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس ابھی زیر سماعت ہے جب تک کیس کا فیصلہ نہیں آئے گا تب تک حکومت کرناٹک کی جانب سے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس پر عمل کرنا لازمی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مسلم قائدین کو یقین دلایا کہ محکمۂ تعلیمات کے اعلیٰ ذمہ داران سے بات کرتے ہوئے حالات کو بہتر اور پرسکون بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.