ETV Bharat / state

Muslim Industrialists Association: مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسی شن ملت کا ستون، نصیر احمد

کرناٹک وزیراعلی کے سیکرٹری نصیر احمد اور آی اے ایس افسر ضیا اللہ نے مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کو ملت میں انٹرپرنیورز تیار کرنے کے مقصد پر گامزن رہنے کے لیے اسے 'مسلم کمیونٹی کا ستون' قرار دیا اور کہا کہ ملت کے افراد انٹرپرنیور بن کر روزگار دینے والے بنیں۔

مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن ملت کا ستون ہے: نٓصیر احمد

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 11:20 AM IST

مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن ملت کا ستون ہے: نٓصیر احمد

بنگلور: کرناٹک کے معروف ادارہ مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، سالانہ کارگردگی پیش کی گئی اور اگلے سال کے کام کاج کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کرناٹک وزیراعلی کے سیکرٹری نصیر احمد اور آئ۔ اے۔ ایس افسر ضیا اللہ نے مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کو ملت میں انٹرپرنیورز تیار کرنے کے مقصد پر گامزن رہنے کے لئے اسے 'مسلم کمیونٹی کا ستون' قرار دیا اور کہا کہ ملت کے افراد آنٹرپرنیور بن کر روزگار دینے والے بنیں۔

اس موقعے پر ایم آئی اے کے جنرل سیکرٹری طاہر شریف نے بتایا کہ ادارے کی منصوبہ بندی ہے کہ ملت کے نوجوانوں کو انٹرپرنیور بنانے کے تئیں اسکل ڈیویلپمینٹ اور دیگر تربیتی ورکشاپس منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقعے پر ایم آئی اے کے وائس پریسیڈنٹ عبد الحفیظ نے کہا کہ ادارہ مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کو قومی سطح پر پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملت میں تجارت کی اہمیت کو اجاگر کریں اور آنٹرپرنیورشپ کو فروغ دیں۔

مزید پڑھیں: Job Fair Held At Biswakalyan:بسواکلیان میں جاب فیئر میلہ کا انعقاد

یاد رہے کہ مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن کا قیام 19 سال قبل عمل میں آیا تھا۔ اس غرض کے ساتھ کہ ملت کے صنعت کاروں کے درمیان ایک اتحاد کے علاوہ کوآرڈینیشن ہو اور دوسرے کے تعاون کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ اب ادارے کے ذمہ داران نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی شاخیں ملک بھر میں کھولی جائیں اور مسلمانوں کو تجارت سے جوڑا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.