ETV Bharat / state

Muslim Committee Compensation: مسلم کمیٹی کا مقتول نوجوانوں کے اہل خانہ کو 30-30 لاکھ روپے دینے کا اعلان

کرناٹک کے سورتکل میں شرپسند عناصر کے ہاتھوں ہلاک شدہ مسعود اور فاضل کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کے لیے مسلم سنٹرل کمیٹی سامنے آئی ہے۔ تنظیم نے لواحقین کو فی کس 30 لاکھ روپے کا معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔Muslim Committee Announces For Compensation

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 10:34 PM IST

مسلم سنٹرل کمیٹی کا ہلاک شدہ مسلم نوجوانوں کو فی کس 30 لاکھ دینے کا فیصلہ

منگلورو: مسلم سنٹرل کمیٹی نے سورتکل میں شرپسند عناصر کے ہاتھوں ہلاک شدہ مسعود اور فاضل کے خاندانوں کو مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمیٹی ہلاک شدہ نوجوانوں کے لواحقین کو فی کس 30 لاکھ روپے کے معاوضے دے گی۔ Muslim Committee Announces For Compensation

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی حال ہی میں سلسلہ وار قتل کے پیش نظر ضلع پہنچے تھے۔ انہوں نے صرف بی جے پی یوا مورچہ کے کارکن پروین نیتارو کے گھر جاکر 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا، لیکن دو مسلم نوجوانوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔ مسلم سنٹرل کمیٹی نے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ان دونوں خاندانوں کے لیے 30 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔

یہ فیصلہ مسلم سنٹرل کمیٹی کے صدر کے ایس محمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ کیس کے سلسلے میں لواحقین کو قانونی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کنڑ کے ڈی سی راجندر کے وی نے ضلع میں رات کے کرفیو کو اگلے دو دن کے لیے بڑھا دیا جو ضلع میں تین قتل کے بعد جمعہ کو نافذ کیا گیا تھا۔ پابندی کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک تمام دکانیں بند رہیں گی اور ایمرجنسی سروسز کھلی رہیں گی۔ یہ کرفیو بدھ کی صبح تک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Another Murder in Mangaluru: منگلورو میں ایک اور قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.