بیلگاوی: ریاست کرناٹک کے بیلگاوی کے سداشیونگر میں ایک مسلم فیمیلی نے اپنے پوتے کو کرشنا کا لباس پہنایا، موکاشی فیمیلی نے اپنے پوتے عدنان آصف کو جمناشٹمی کے دن کرشنا کا لباس پہنایا، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ آصف شہر کے لو ڈیل اسکول میں ایل کے جی میں زیر تعلیم ہے، شری کرشنا جنماشٹمی کے موقع پر اسکول میں اساتذہ نے 'کسٹم کمپیٹیشن' منعقد کیا، جس میں آصف کو بھی کرشنا کا لباس پہن کر آنے کے لیے کہا گیا، اسی طرح موکاشی فیمیلی نے اپنے پوتے کو کرشنا کا لباس پہناکر مقابلہ میں شرکت کے لیے بھیجا۔ Muslim Boy Dressed As Lord Krishna
اس سے متعلق دستگیر موکاشی نے کہا کہ ہمارا ملک ایک ایسا ملک ہے جہاں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں، ہمارے ملک میں بہت سارے مذاہب کے ماننے والے ہیں ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا ہمارا فرض ہے۔ جنماشٹمی کے موقع پر، اسکول کے اساتذہ نے ہمارے پوتے عدنان آصف کو کرشنا کا لباس پہننے کو کہا تھا۔ اسی لیے ہم سب نے مل کر اسے کرشنا کا لباس پہنایا۔ ہم شروع سے ہی رام نوامی سمیت تمام تہواروں میں شرکت کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی ہم نے اپنے بچوں کو اس طرح کا لباس پہنایا ہے۔ بچوں نے بھی رام کا لباس پہنا ہے۔ ہندو اور مسلم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم سب ایک ہیں۔ Muslim Boy Dressed As Lord Krishna Wins Hearts