کورونا وائرس کی وبا شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے اور کرناٹک کا دارالحکومت بنگلور اس وباء سے بری طرح سے متاثر ہے۔ آئے روز شہر میں ہزاروں کی تعداد میں فعال کیسز درج ہو رہے ہیں اور کئی افراد ہلاک ہو رہے ہیں، اس قدر کہ شہر کے ہسپتالوں کے مردہ گھر بھر چکے ہیں۔
کورونا وبا سے پورے معاشرے میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔ حتی کہ کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین یا آخری رسومات کو ادا کرنے کے لیے رشتے دار بھی آگے آنے کے تعلق سے سوچنے پر مجبور ہو جا رہے ہیں۔
ان حالات میں "میڈیکل ٹاسک فورس" بھی متعدد سماجی تنظیموں میں سے ایک ہے جو کووڈ-19 سے ہلاک افراد کی تدفین کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے "میڈیکل ٹاسک فورس" کے ذمہ داران آصف اور امتیاز نے بتایا کہ وہ کیسے اور کس طرح ہندو و مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے کووڈ-19 سے ہلاک شدہ افراد کی آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔