ETV Bharat / state

Contract Workers Strike in Bengaluru بنگلورمیں میونسیپلٹی کارپوریشن کے کانٹریکٹ ملازمین کا دھرنا - Bengaluru News

بنگلور کے فریڈم پارک میں میں آج بلدیہ کے کانٹریکٹ مزدوروں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ مظاہرین کی لیگل ایڈوائزر میتریئی کرشنن نے بتایا کہ کارپوریشن کے مزدوروں کو کانٹریکٹ سے جوڑنا گویا مزدوروں کو غلامی کے نظام سے جوڑنے کے مترادف ہے۔ اس نظام میں مزدوروں کا بری طرح سے استحصال کیا جارہا ہے۔

کانٹریکٹ ملازمین کا دھرنا
کانٹریکٹ ملازمین کا دھرنا
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 6:40 PM IST

کانٹریکٹ ملازمین کا دھرنا

بنگلور: کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں کے فریڈم پارک میں ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے آئے میونسپلٹی کے کانٹرکیٹ ملازمین نے اپنے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف آج سے ریاستی حکومت کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملازمین کی جانب سے پہلے ہی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 20 مارچ سے غیر معینہ مدت تک لیے دھرنا دیں گے اور حکومت سے اپنے مطالبات کو تسلیم کرنے کی اپیل کریں گے۔
اس معاملہ پر بات کرتے ہوئے اے آئی سی سی ٹی یو کی لیگل ایڈوائزر میتریئی کرشنن نے بتایا کہ کارپوریشن کے مزدوروں کو کانٹریکٹ سے جوڑنا گویا مزدوروں کو غلامی کے نظام سے جوڑنے کے مترادف ہے، اس نظام میں مزدوروں کا بری طرح سے استحصال کیا جارہا ہے، انہیں کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں اور کام کے دوران مزدوروں کے صحت کے متعلق کوئی احتیاطی اشیاء جیسے ماسک یا دستانے وغیرہ نہیں دئے جارہے ہیں جس سے ان کی صحت کو خطرہ رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس دھرنا کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک حکومت ہمارے تمام تر مطالبات تسلیم نہیں کرلیتی ہے۔
مزید پڑھیں: Bengaluru Municipal Workers بنگلور میں میونیسیپلٹی مزدوروں نے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کیا
واضح رہے کہ کہ گذ شتہ سال جولائی میں کارپوریشن کانٹریکٹ مزدوروں کی جانب سے ایسے ہی ایک بڑے پیمانے پر احتجاج منعقد کیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی مانگوں کو پورا کرینگے لیکن اب 9 مہینے گزر رہے ہیںلیکن حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کے تئیں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.