ڈاکٹر ناصر حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پیگاسس اسپائی ویئر کا بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح غلط استعمال کیا ہے Modi Govt Misused Pegasus وہ بلا شبہ غلط اور غیر قانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیگاسس سافٹ ویئر خریدنے کے چکر میں بی جے پی حکومت نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے خلاف جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ Modi Govt Move Against Palestine for Pegasus Deal
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے لایا گیا گزشتہ سال کا بجٹ کھوکلا رہا جو کسی کام کا نہ تھا۔ بجٹ 2021 میں محض جملے بازی تھی جو عوام کے نزدیک کسی بھی طرح سے فائدہ مند نہیں تھا۔
ناصر حسین نے کہا کہ اس مرتبہ بھی بی جے پی حکومت کی جانب سے بجٹ کے متعلق بڑے بڑے وعدے کئے جائیں گے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کی دوسری لہر اور اس دوران نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد ملک کی معیشت بکھر چکی ہے، چھوٹے کاروباری و متوسط طبقات کے پاس معاش کی کمی ہے۔
ناصر حسین نے بتایا کہ ایسے حالات میں ہونا یہ چاہیے کہ حکومت بجٹ کو کچھ اس طرح تیار کرے کہ غریبوں پر دھیان دے تاکہ غریب کے جیب میں پیسے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے پیگاسس خریدا تھا، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف
ڈاکٹر ناصر حسین نے مزید کہا کہ پیگاسس اسپائی ویئر کا بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح غلط استعمال کیا ہے وہ بلا شبہ ملک کے مخالف ہے،
انہوں نے کہا کہ پیگاسس سافٹ ویئر خریدنے کے چکر میں بی جے پی حکومت نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے خلاف جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔