ETV Bharat / state

بنگلور میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں علاقے سے اسکوٹر پر گزر رہے دو مسلم نوجوانوں کو مقامی شرپسند عناصر نے روک کر ان کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔

image
image
author img

By

Published : May 11, 2020, 3:18 PM IST

افسوس کی بات یہ رہی کی جب شرپسند عناصر ان دونوں مسلم نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کررہے تھے تب وہاں پر موجود پولیس اہلکار بھی ان نوجوانوں پر ٹوٹ پڑے اور نوجوانوں کے ساتھ مزید مارپیٹ کی، اس پورے معاملے کی موقع پر موجود کسی شخص نے ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

مسلم نوجوانوں کو مقامی غنڈوں نے روک کر ان کی بے رحمی سے پٹائی کی

بنگلور کے سہکار نگر علاقے میں پیش آئے اس واقعہ سے مسلم حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے، اس تعلق سے بینگلور شہر کے ایک مقامی سیاسی رہنما عمران پاشاہ حرکت میں آئے اور ایڈووکیٹ انیس علی خان کے ذریعے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

مقامی سماجی کارکنان نے دونوں زخمی نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرادیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

ایڈووکیٹ انیس نے بتایا کہ مقامی پولیس ایف آئی آر درج کرنے میں ہچکچاتی رہی کیونکہ اس واقعہ کی ویڈیو میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو بھی دونوں مسلم نوجوانوں سے مارپیٹ کرتے دیکھا گیا ہے تاہم تھوڑی محنت کے بعد ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے متعلقہ پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق اس کیس میں پولیس کی جانب سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں کی گئی ہے اور کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.