ETV Bharat / state

Loss of Crops In Bidar بیدر میں رکن اسمبلی رحیم خان نے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا - ایم ایل اے رحیم خان نے بیدر میں فصلوں کے نقصان

بیدر میں رکن اسمبلی رحیم خان نے غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے تباہ ہوئی فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔

Loss of Crops In Bidar
Loss of Crops In Bidar
author img

By

Published : Mar 20, 2023, 12:47 PM IST

بیدر: غیر موسمی بارش کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیہاتوں میں کسانوں کو اس غیر موسمی بارش کے سبب مختلف طرح کی مشکلات پیش آئی ہیں۔ گذشتہ چار دنوں سے وقفے وقفے سے ہو رہی بارش کے سبب کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی سلسلے میں بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے بیدر تعلقہ کے مختلف دیہات کا دورہ کیا اور بے وقت ژالہ باری سے فصلوں کے نقصان کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے حلقہ کے مرکال سمیت مختلف دیہات کا دورہ کیا اور کسانوں کی بات سنی۔

بیدر میں ایم ایل اے رحیم خان نے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا

اس موقعے پر دیہات کے کسانوں و کاشتکاروں نے بتایا کہ تیز بارش اور تیز ہواؤں سے سفید مکئی، آم اور سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے ایم ایل اے کے سامنے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ تمام تیار فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ اس غیر موسمی بارش کے سبب متعدد گاؤں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کسان کافی پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر ایم ایل اے رحیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے ذاتی طور پر فصل کے نقصان کا مشاہدہ کیا ہے۔ کسانوں کا مشکل میں پڑنا یقینی ہے۔ یہ قدرتی آفات کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تمام تباہ شدہ فصلوں کا فوری معاوضہ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارالی نے بھی فصل کے نقصان کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کے اناج کی اگی فصلیں پوری طرح خراب ہوچکی ہیں۔ فصلوں کو ہوئے نقصانات سے متعلق سرکاری طور پر امداد پہنچانے کے لیے متعلقہ محکمۂ جات اور حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ان تباہ شدہ فصلوں کے مالکان کو سرکاری مدد دی جائے۔ اس موقع پر بیدر تحصیلدار اشوک راجگرے، محکمۂ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر دھولپا، ٹپم کے سابق ممبر بسواراج، دیپک مرکال، چندر شیکھر کے ساتھ ساتھ گاؤں والے اور کسان بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.