ETV Bharat / state

Legal Awareness Class in Bangalore قانون کی جانکاری کے ذریعے حقوق کی حصولیابی ممکن، مولانا ظہیر الدین قادری - سینٹ زیویرس پی یو و ڈگری کالج

دارالحکومت بنگلورو میں واقع سینٹ زیورس پی یو ڈگری کالج میں امام احمد رضا موومنٹ و لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے قانونی بیداری کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ Legal awareness class at st xaviers college in Bangalore

قانون کی جانکاری کے ذریعے حقوق کی حصولیابی ممکن، مولانا ظہیر الدین قادری

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 12:26 PM IST

قانون کی جانکاری کے ذریعے حقوق کی حصولیابی ممکن، مولانا ظہیر الدین قادری

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں امام احمد رضا موومنٹ و لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے شہر کے سینٹ زیویرس پی یو و ڈگری کالج میں بڑے پیمانے پر مشن جسٹس کے عنوان سے ایک قانونی بیداری ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء و اساتذہ نے شرکت کی۔ لوگوں نے اس بیداری ورکشاپ کی سراہنا کی۔

اس موقعے پر مشن جسٹس کے جوائنٹ کنوینر مولانا ظہیر الدین قادری و ورکشاپ کے ٹرینر حضرات ایڈووکیٹ انور علی و ایڈووکیٹ صدام حسین نے مذکورہ ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مولانا ظہیر الدین قادری نے کہا کہ ملک کا باشندہ ہونے کی حیثیت سے یہ ہم سبھی پر لازمی ہے کہ ہم اس کے قوانین کی بنیادی جانکاری رکھیں۔ یہ جانکاری مختلف حالات میں مددگار ثابت ہوگی۔ تعلیمی ادارہ سینٹ کزیویرس کے سیکرٹری سید عبد الصابر و پرنسیپل گایتری نے مشن جسٹس و سماجی تنظیمیں امام احمد رضا موومنٹ و لائٹ انڈیا فاؤنڈیشن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے طلباء و طالبات کو اچھی معلومات فراہم ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rabta Milat Conduct Workshop بیدر میں خواتین کے لئے شعوری مہم

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں قانونی بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ عام لوگوں اور طلبا و طالبات کو اس کے ذریعہ معلوم چل سکے کہ قانون نے انہیں کتنے اختیارات دے رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.