شمالی کرناٹک کے 15 اضلاع اور مغربی گھاٹ کے تحت آنے والے ساحلی اور پہاڑی اضلاع سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہیں۔
سرکاری ذارئع کے مطابق مسٹر سنگھ نے کرناٹک حکومت کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کام کے لیے 10 ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ مزید راحت اور بچاؤ کی ٹیموں کو بھیجنے کا یقین دلایا۔
اطلاع کے مطابق مسٹر یدیورپا جمعرات کو مہاراشٹر سے متصل کرناٹک کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ بیلگاوی شہر کے کئی علاقوں میں گئے اور سیلاب سے متاثر افراد سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین سے عرضیاں بھی لیں اور انھیں ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔