اس موقع پر سوشل ورکر وہاج بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'گلبرگہ شہر میں سی اے اے، این آر سی کے خلاف کیا گیا احتجاجی اجلاس ملک کی تاریخ میں درج ہو گیا، کیونکہ اس احتجاجی اجلاس میں حیدر آباد کرناٹک سے کئی نوجوان نے سو کلومیٹر سے پدیاترا کرتے ہوئے پیر بنگالی گراونڈ پہنچے اور سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یہ اجلاس کسی پارٹی کا اجلاس نہیں تھا اس اجلاس میں ہر سیکولر پارٹی کے رہنما اور دیگر مذہب کے لوگ موجود رہے جس میں سوامی،پادری اور کئی علماء نے شرکت کر کے اس اجلاس کو کامیاب بنایا۔
اس اجلاس میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان، بزرگ اور خواتین نے شرکت کی۔ سوشل ورکر وہاب بابا نے کہا کہ گلبرگہ شہر میں سی اے اے کے خلاف جیل بھرو آندولن بھی شروع کیا جائے گا اور جب تک سی اے اے کو منسوخ نہیں کیا جائے گا تب تک تمام سیکولر پارٹیوں کی جانب سے احتجاج کو جاری رکھا جائے گا۔