یادگیر: ریاست کرناٹک ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں سید فضل الرحمن شعلہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دسویں جماعت میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ تقریب کے دوران سینیئر صحافی ادیب و دانشور عزیز اللہ سرمست نے اردو زبان سے ناواقف نوجوان نسل کے لیے اردو لرننگ کلاسس چلانے اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں اردو کو اختیاری مضمون کی حیثیت سے لازماً پڑھانے پر زور دیا جائے۔ موجودہ دور می زمانہ انگریزی تعلیم دینے کا رجحان عام ہے۔ انگلش میڈیم اسکولوں میں اردو کو لازماً پڑھانےکے لیے نجی اسکول انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔
عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ محکمہ تعلیمات کے گائیڈ لائنس اور سہ لسانی فارمولے کے تحت انگلش میڈیم اسکولوں میں اردو کو اختیاری مضمون کی حیثیت سے پڑھایا جانا چاہیے۔ جب انگلش میڈیم اسکول میں ہندی اور علاقائی زبان کنڑا کے مضامین پڑھائے جا سکتے ہیں تو اردو کو اختیاری مضمون کی حیثیت سے کیوں نہیں پڑھایا جا سکتا۔ عزیز اللہ سرمست نے اردو کی تنظیموں اور انجمنوں کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ انگلش میڈیم اسکولوں میں اردو پڑھانے کی مہم چلائیں۔ گارجین اپنے بچوں کو انگریزی کے ساتھ اردو پڑھانے کی بیداری لانے کی کوشش کریں۔ غورطلب ہے کہ یادگیر کے ممتاز شاعر ادیب نقاد اور محقق سید فضل الرحمن شعلہ کے نام سے ہر سال ضلع کے ایک نوجوان شاعر کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Kranti Surya Mahanayaka بیدر میں کرانتی سوریہ مہاناٹک کا انعقاد
سید ضیاء الرحمن شعلہ صدر سید فضل الرحمن شعلہ فاؤنڈیشن نے تہنیتی اجلاس کی صدارت کی عود بن عمر چاوش نائب صدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر،ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن ترقی اردو یادگیر کے علاوہ کئی ایک معززین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔