حجاب معاملے پر یادگیر کے ڈپٹی کمشنر Deputy Commissioner of Yadgir کو میمورنڈم دینے کے بعد بیت المال کمیٹی کے سکریٹری غلام صمدانی نے بتایا کہ اسکولز اور کالجز میں لڑکیوں کو پریشان کیا جارہا ہے، جس سے ڈپٹی کمشنر کو واقف کروایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل پر گفتگو کی اور یقین دلایا کہ اسکول اور کالج جانے والی لڑکیوں کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔ کرناٹک مسلم جماعت کے صدر سعید قادری نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پُرامن طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کریں۔ کورٹ میں جب تک کیس کی سماعت چل رہی ہے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ شاہ پور کل جماعت کے رکن محبوب گوگی نے کہا کہ شاہ پور کل جماعت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا جو آرڈر ہے وہ کالج کے لیے ہے لیکن آرڈر کو صحیح طور پر پیش نہیں کیا جا رہا ہے اس کو بنا سوچے سمجھے لڑکیوں پر تھوپا جارہا ہے، یہ آڈر صرف کالج کے لیے ہے لیکن اسکول کی چھوٹی جماعت کے بچیوں پر بھی اس کو لاگو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔