بیدر: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع محفل نساء کی صدر شائستہ یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران خواتین کی موجودہ صورتحال پر روشی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نئے ستاروں کی کھوج کے عنوان سے ریاست کے مختلف اضلاع میں مختلف ادبی مقابلہ جات کرواتے ہیں جس سے سرکاری اردو میڈیم اسکول کے طلباء وطالبات میں پوشیدہ صلاحیتوں کو منظرعام پر لانے کا موقع ملتا ہے۔ کووڈ کی وجہ سے پچھلے سال اس مقابلے کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا تھا, لیکن حالات معمول پر واپس آنے کے بعد ہی اس سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Mehfil Nisa Bengaluru President Shaista Yousuf Exclusively Talk To ETV Bharat Urdu News
یہ بھی پڑھیں:Anjuman-E-Quazat Karnataka ریاست کرناٹک کے انجمن قضات کیلئے نامزدگی
ان کا کہنا ہے کہ مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں صمد فنکشن ہال بنگلورو میں 29 نومبر کو جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے محفلِ نساء کے ذمہ داران اور طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ شائستہ یوسف نے مزید کہا کہ خواتین میں لکھنے پڑھنے کا رجحان روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ مسلسل لکھتے اور پڑھتے رہیں۔ اس سے انہیں اپنی صلاحیت میں مزید نکھار لانے میں مدد ملے گی۔ Mehfil Nusa Bengaluru President Shaista Yousuf Exclusively Talk To ETV Bharat Urdu News