ETV Bharat / state

Job Fair in Bidar بیدر میں جاب فیئر کا کامیاب انعقاد

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 7:04 AM IST

شاہین انڈرگریجویٹ سائنس کالج کیمپس بیدر میں عبدالمنان سیٹھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک بڑے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیوں کے لیے منتخب امیدواروں کے درمیان بھرتی کے خطوط تقسیم کیے گئے۔ Job Fair Held In Bidar

Mega Job Fair Held In Bidar
بیدر میں جاب فیئر کا کامیاب انعقاد

بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے شاہین انڈر گریجویٹ سائنس کالج کیمپس میں عبدالمنان سیٹھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شاندار جاب فیئر کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 109 کمپنیوں نے حصہ لیا۔ عبدالمنان سیٹھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاب فیئر کو زبردست پذیرائی ملی۔ اس میلے کے لیے 1,600 بے روزگار امیدواروں نے پہلے سے اپنے نام آن لائن رجسٹر کرائے تھے۔ 2,400 امیدوار براہ راست ذاتی تعارف اور تعلیمی دستاویزات کے ساتھ آئے، اپنے نام رجسٹر کروائے اور اس روزگار میلہ میں شرکت کی۔ بیدر ضلع کے تعلقہ جات جس میں بھا لکی، ہمنا آباد، اوراد، بسواکلیان، ہلاسور، چٹاگپہ، کمل نگر تعلقہ کے مختلف دیہاتوں کے امیدواروں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس روزگار میلہ میں ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ، ٹاٹا میکرو پولو لمیٹڈ، ٹویوٹا (کرلوسکر)، الیکٹرک موبلٹی سروسز، اپولو فارمیسی لمیٹڈ، اے سی سی سیمنٹ، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایس بی آئی بینک، ٹاٹا کیپٹل فائنانس لمیٹڈ، یازاکی انڈیا لمیٹڈ سمیت 109 آجر کمپنیوں نے حصہ لیا۔ نام کے اندراج اور انٹرویو کے لیے خیمے اور علیٰحدہ کاؤنٹر بنائے گئے تھے۔ Job Fair Held In Bidar

مختلف کمپنیوں کے افسران اور عملے نے ساتویں جماعت سے لے کر پوسٹ گریجویٹ تک کئی پوسٹ کے لیے امیدواروں کا انٹرویو کیا۔ اہل امیدواروں کو موقعے پر ہی تقرری نامہ دیا گیا۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے نائب صدر عبدالمنان سیٹھ، جو عبدالمنان سیٹھ فاؤنڈیشن کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ بیدر ضلع کے بے روزگار امیدواروں کی مدد کے لیے منعقد کیے گئے جاب میلے کو ملنے والا ردعمل توقعات سے زیادہ ہے۔ معروف کمپنیوں نے مختلف آسامیوں کے لیے انٹرویوز کیے ہیں۔ میلے میں کل ایک ہزار امیدواروں کو نوکریاں ملیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس روزگار میلہ میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں اور خواتین نے بھی حصہ لیا ۔ مختلف کمپنیوں کے ذمہ داران نے بتایا کہ خواتین امیدواروں کے لیے 6 ماہ کی مفت تربیت کے ساتھ نوکریاں دی جائیں گے۔ عبدالمنان سیٹھ نے مزید کہا کہ بیدر ایک پسماندہ ضلع ہے۔ بیدر میں روزگار صحت اور تعلیم کو لے کر آنے والے دنوں میں فاؤنڈیشن کے ذریعہ مزید سماجی کام انجام دینے کا ارادہ ہے۔ اس روزگار میلہ کی افتتاحی تقریب میں مختلف مذاہب کے معززین نے شرکت کی۔ Job Fair Held In Bidar

یہ بھی پڑھیں : Job Fair In Bidar بیدر میں چار جنوری کو روزگار میلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.