بیدر: توانائی و کیمیائی کھاد کے مرکزی وزیر اور کرناٹک کے حلقہ بیدر سے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے کہا کہ جب اہلکار کسی بھی کام کو شروع کریں انہیں چاہیے کہ اپنی مہارت اور دلچسپی کے ساتھ کام کریں، تب ہی جاکر مقررہ مدت کے اندر وہ سرگرمیاں پایہ تکمیل کو پہنچیں گی، ضلع پنچایت ہال میں ایم پی کی آدرش گرام یوجنا کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہویےانہوں نے یہ باتیں کہیں۔ Schemes Allocated by Government انہوں نے مزید کہا عہدیداروں کو چاہئے کہ کسی کام کو کرنے سے پہلے اس کے بارے میں درکار جانکاری حاصل کریں،تاکہ انہیں کام کرنے میں آسانی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی آدرش گرام یوجنا کے تحت دیہی علاقوں کی ترقی،کسان، خواتین، بزرگوں کے لئے مختص کئے گئے اسکیمات پر عمل آوری اور سوچھ بھارت پروجیکٹ کی تکمیل پر توجہ دی جائے ،اور لوگوں کو در پیش مسائل حل کئے جائیں،اور ضرورت پڑے تو ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ان معاملات سے واقف کرائیں۔
مید پڑھیں:Inauguration of development works بیدر میں 10 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح
اس میٹنگ میں ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم،ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری وجئے کمار مڈے، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر ترامنی جی ایچ، ضلع صحت اور خاندانی بہبود افسر ڈاکٹر رتی کانتا سوامی اور محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔