ETV Bharat / state

ریاستی وزیر کا مختلف محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ اجلاس - Meeting of State Minister in Bidar

بیدر میں وزیر مملکت نے مختلف محکموں کے افسران سے ملاقات کی۔ جس میں مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال عمل میں لایا گیا۔ Meeting of State Minister with officials of various departments

Meeting of State Minister with officials of various departments

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 5:38 PM IST

بیدر: میرے نوٹس میں آیا ہے کہ ضلع میں پی ڈی او، ویلج اکاؤنٹنٹ، ڈاکٹر، میونسپل کونسل کے افسران سمیت مختلف محکموں کے اہلکار اپنے مرکزی عہدوں پر نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ موثر طریقے سے کام نہیں کر پا رہی ہے۔ اس لیے عہدیداروں کو اپنے اپنے مرکزی عہدوں پر رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں ضلع کمشنر کو ضلع کے تمام عہدیداروں کو مرکزی پوزیشن پر رہنے کی ہدایت کرنی چاہیے، ریاستی وزیر برائے جنگلات و بیدر ضلع کے انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ بیدر کمشنر آفس ہال میں کلیان کرناٹک پردیش ڈیولپمنٹ بورڈ اور مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ایم ابراہیم کے باغی گروپ نے سی کے نانو کو جے ڈی ایس کا قومی صدر منتخب کیا

انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع کے عوام کو پینے کے پانی کی کوئی قلت نہ ہو پینے کے پانی سے متعلق کوئی بھی کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو بتایا کہ گزشتہ بارہ دنوں سے شکایات آرہی ہیں کہ بھالکی تعلقہ۔میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے۔ جہاں کہیں بھی گیٹ سے پانی کا اخراج ہو ان کی فوری مرمت کر کے کسانوں کے لیے محفوظ بنایا جائے۔ پانی نہ بہنے کی شکایات ہیں تو حکام فوری اس طرف توجہ دیں اور مسئلہ حل کریں۔

میرے علم میں آیا ہے کہ ضلع میں مختلف محکموں کے تحت رہائشی اسکولوں کے بچوں کے دوپہر کے کھانے کے لیے چاول اور دیگر راشن کی مانگ ہے اور اس مسئلے کو اعلیٰ سطح کے حکام کی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں پہلے سے آرڈر کیے گئے کاموں کے لیے فی الفور ٹینڈر لیے جائیں اور کام شروع کیا جائے۔ متعلقہ عہدیداروں نے وزیر کی توجہ دلائی کہ ضلع میں انابھگیہ یوجنا کے تحت 11,26,264 مستفیدین، گریہ لکشمی یوجنا کے تحت 2,82,992 اور گرہا جیوتی یوجنا کے تحت 3,48,000 مستفید ہو رہے ہیں۔ ضلع کمشنر گویند ریڈی نے ریاستی وزیر کو بتایا کہ بیدر ضلع میں پینے کے پانی اور مویشیوں کے لیے چارے کی کوئی کمی نہیں ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

بیدر ضلع کے کسانوں کو خشک سالی سے نجات کے لیے فروٹ آئی ڈی بنانا پڑتا ہے۔ پہلے ہی ضلع کے کئی کسان فروٹ آئی ڈی بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ایسا نہیں کیا وہ فوری طور پر فروٹ آئی ڈی بنا لیں۔ اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چناباساونا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر شیوکمار سیلونت، بیدر اربن ڈیولپمنٹ سیل پروجیکٹ ڈائریکٹر موتی لا، بریمز کے ڈائریکٹر شیوکمار، محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر شیوشنکر، محکمہ خوراک اور شہری سپلائی کے ڈپٹی ڈائرکٹر سریکھا کے علاوہ دیگر ضلعی سطح کے عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.