ETV Bharat / state

Gulbarga Govt Minority Employees موظف سرکاری اقلیتی ملازمین ایسوسی ایشن گلبرگہ کا جلسہ - etv bharat urdu news

مؤظف سرکاری اقلیتی ملازمین ایسوسی ایشن گلبرگہ میں جلسۂ تہنیت اور تقسیم اسنادات تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ تنظیم سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور وظیفہ یاب ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور پریشان حال ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اور تمام کے مسائل کے حل کے لیے یہاں کوششیں کی جائیں گی۔ Meeting of Govt Minority Employees in Gulbarga

گلبرگه: کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مائناریٹیز مؤظف ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع گلبرگہ کی جانب سے کنڑا بھون تماپوری چوک گلبرگہ میں جلسۂ تہنیت و تقسیم اسنادات تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت صدر تنظیم سید نظیر الدین متولی نے کی۔ جب کہ مہمانان خصوصی میں عبد العظیم شیرینی فروش کارپوریٹر و سابق صدر متذکره تنظیم، الحاج اسد علی انصاری مؤظف جوائنٹ کمیشن محکمۂ ایکسائز، محمد منہاج الدین محکمۂ صحت عامہ ونائب صدر تنظیم، عبدالقدیر جوائنٹ سکریڑی و بانی و سابق تنظیم ہٰذا نے شرکت فرمائی۔ ابتداء میں مدرسہ دینیہ سراج العلوم قادریہ جنیدیہ چشتیہ بارگاہ حضرت شیخ رکن شیخ روضہ گلبرگہ کے طالب علم زین العابدین نے قرآت پڑھی اور محمد حاجی خان نے نذرانۂ نعت پیش کیا۔
Gulbarga Govt Minority Employees
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 3:42 PM IST

گلبرگه: کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مائناریٹیز مؤظف ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع گلبرگہ کی جانب سے کنڑا بھون تماپوری چوک گلبرگہ میں جلسۂ تہنیت و تقسیم اسنادات تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت صدر تنظیم سید نظیر الدین متولی نے کی۔ جب کہ مہمانان خصوصی میں عبد العظیم شیرینی فروش کارپوریٹر و سابق صدر متذکره تنظیم، الحاج اسد علی انصاری مؤظف جوائنٹ کمیشن محکمۂ ایکسائز، محمد منہاج الدین محکمۂ صحت عامہ ونائب صدر تنظیم، عبدالقدیر جوائنٹ سکریڑی و بانی و سابق تنظیم ہٰذا نے شرکت فرمائی۔ ابتداء میں مدرسہ دینیہ سراج العلوم قادریہ جنیدیہ چشتیہ بارگاہ حضرت شیخ رکن شیخ روضہ گلبرگہ کے طالب علم زین العابدین نے قرآت پڑھی اور محمد حاجی خان نے نذرانۂ نعت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گنگا جمنی تہذیب کے پیش نظر صدر جلسہ ومہمانوں کے ہاتھوں پودے کو پانی دے کر جلسہ کا آغاز کیا گیا۔ محمد جاگیردار جوائنٹ سکریڑی نے استقبالیہ تقریر کے ساتھ ساتھ تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بھر پور روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی واضح کیا کہ یہ تنظیم سرکاری ملازمین کے ساتھ نا انصافی اور وظیفہ یاب ملازمین کے ساتھ نا انصافی اور پریشان حال ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اسلم سعید سینئر نائب صدر نے اپنے مخصوص انداز میں تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اتحاد واتفاق سے رہنے کی تلقین کی۔ واجدہ مبین مؤظف وارڈن اقامتی اسکول نے خواتین کے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔
الحاج اسد علی انصاری نے ڈاکٹر قمر الاسلام کی بردباری، ہمت اور دور اندیشی سے اقلیتوں کی فلاح و بہبودی اور حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے ملنے والی فلاحی اسکیمات کو سراہا، ڈاکٹر فہیم الدین پیرزادہ صدر انجمن ترقی اردو گلبرگہ نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیا۔ عبد العظیم شیرینی فروش کارپوریٹر حلقہ 22 نے کہا کہ ہم دوسروں کی مدد کرتے ہوئے زندگی گزاریں تو ہمیں ایک قسم کی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں اگر کسی شخص کا کوئی کام نہیں ہو رہا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں میں ہر ممکن مدد کر نے کے لیے تیار ہوں۔ محمد منہاج الدین نے بھی اپنے تجربہ کی کارآمد باتیں بتائیں۔ سید نظیر الدین متولی نے صدارتی خطاب کیا۔ نواب خان نے بحسن و خوبی کارروائی چلائی۔ محمد خواجہ گیسو دراز نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا۔ جلسہ میں تنظیم کے مجلس عاملہ احباب کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اسنادات دیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.