ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ٹانڈہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین پی راجیو نے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر ٹانڈہ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین راجیو نے کہا کہ یادگیر ضلع کے ٹانڈہ کمیونٹی کے گاؤں کو ریونیو گاؤں میں تبدیل کرنے کے حکومتی حکم کے پیش نظر دسمبر کے مہینے میں منعقد ہونے والے عظیم الشان کنونشن میں ضلع کے 85 ٹنڈوں میں ٹائٹل ڈیڈ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ Meeting Held in Yadgir
کرناٹک ٹانڈہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر پی راجیو نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس پروگرام کے لیے ضروری پیشگی تیاری کے اقدامات کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ہال میں ریونیو سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ یادگیر میں 85 ٹنڈہ باشندوں کو ٹائٹل ڈیڈ تقسیم کرنے کے لئے ایک بہت بڑا کنونشن منعقد کیا جارہا ہے جس میں چیف منسٹر سمیت کئی وزراء اور معززین شرکت کریں گے۔ اس لیے ضلع کے تمام مستحقین کو کنونشن میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں سے بنیادی ڈھانچے سے محروم کمیونٹی کو بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے یہ پروگرام رکھا جا رہا ہے۔کرناٹک ٹانڈہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کارپوریشن کی مائیکرو کریڈٹ پروموشن اسکیم کے تحت ماروتی مہیلا سہایا سنگھ ابراہیم پور ٹانڈہ کے 10 مستفیدین کو چیک تقسیم کئے۔ اس کے بعد انہوں نے شہر کے مضافات میں واقع سرکاری ہسپتال میڈیکل کالج کے احاطے میں منعقد ہونے والے عظیم الشان کنونشن حقوق کی تقسیم کے پروگرام کی جگہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایم ایل اے وینکٹ ریڈی ، اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین رودر گوڑا پاٹل، ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم حسین اور دیگر ضلع سطح کے افسران سائٹ کے معائنہ کے دوران موجود تھے۔