ریاست کرناٹک میں بنگلور اور ممبئی کے لیے خصوصی ٹرینز چلائی جارہی ہیں جو ضلع یادگیر کے ریلوے اسٹیشن سے ہو کر گزرتی ہیں، اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو کورونا جانچ کے بعد ہی اسٹیشن سے باہر بھیجا جا رہا ہے۔
ضلع انتظامیہ یادگیر ریلوے اسٹیشن پر دیگر مقامات سے آنے والے مسافروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ضلعی انتظامیہ نے کورونا جانچ کے لیے میڈیکل افسر کو تعینات کیا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ٹرینز سے آنے والے کسی بھی مسافر کو بغیر کورونا جانچ کے آنے جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ دیگر ریاستوں سے آنے والے مسافرین کے لئے ایک ہفتہ تک کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جن مسافرین کے پاس کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ نہیں ہے، ان کا کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، محکمہ صحت کے ذمہ داران ریلوے اسٹیشن پر دن رات کورونا کی روک تھام کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔