كرناٹک كے شہر بیدر کے رہائشی ماہر تعلیم محمد جاوید نے مسلم طلبہ و طالبات کے لئے علاقائی زبان میں مہارت حاصل کرنے کی نیت سے ایک نایاب کتاب مرتب کی ہے۔ اس کتاب کا نام آؤ اردو سے کنڈا سیکھیں رکھاہے۔ ادب سے تعلق ركھنے والے لوگوں نے مصنف كی اس كوشش كو خواب سراہا ہے۔Book on Urdu Learning from Kannad
محمد جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اکثر دیکھا ہے کہ مسلم بچے جو اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔وہ بچے باقی مضامین میں تو اچھے نمبرات حاصل کرتے ہیں لیکن علاقائی زبان کنڑ میں فیل ہو جاتے ہیں یا پھر ریائتی نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اگربچے کنڑ مضمون میں فیل ہوجائیں تو ان کا ایک سال ضائع ہو جاتا ہے، اگر وہ رعایتی یا پھر کم نمبرات لے کر کنڑ مضمون میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو ان کے نمبرات کی فیصد میں کمی آتی ہے۔
انہوں نے كہاكہ بچوں كی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اردو سے کنڑ سیکھیں کتاب مرتب کی ہے۔ اس کتاب میں ایک ہزار سے زائد جملے ہیں اردو کے علاوہ انگریزی سے کنڈا بھی سیکھینے کے لئے ایک ہزار سے زائد الفاظ معنے اس کتاب میں نمایاں طور پر شائع کئے گئے ہیں۔ اس سے بچوں كو جلدسے كنڑ زبان سیكھنے میں كاموقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Garbage Problems بیدركے مختلف علاقوں میں كچڑے كے انبارسے لوگ پریشان
محمد جاوید نے مزید کہا کہ کنڑ زبان ہماری علاقائی زبان ہے اورسرکاری اعلانات تمام تر کنڑزبان میں ہی شائع ہوتے ہیں۔ اس لئے خاص کر اردو میڈیم کے بچوں کے لئے یہ کتاب ایک نایاب تحفہ ہے۔