بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے متعدد ملی، سمانی و تعلیمی اداروں کی جانب سے معروف عالم دین و مفکر ملت مولانا سجاد نعمانی کو مدعو کیا گیا ہے، اس مقصد کے ساتھ کہ معاشرے میں بڑھتے ارتدادی فتنوں اور سماجی برائیوں کی روک تھام کی جاسکے۔
اس سلسلے میں شہر کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی جانب سے پریس سے خطاب کے دوران مولانا سجاد نعمانی کی جانب منعقد کئے جانے والے پروگرامس کی تصفیل بتائی۔لوگوںسے اس جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
اس سلسلے میں شہر کے تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی جانب سے پریس سے خطاب کے دوران بتایا گیا کہ مولانا سجاد نعمانی بتاریخ 15 دسمبر کو "تحفظ ایمان و اصلاح معاشرہ" کے عنوان پر ایک عظیم الشان کانفرنس میں ملت کے افراد سے خطاب کرینگے اور بتاریخ 16 دسمبر کو طلباء و طالبات سے خصوصی خطاب کرینگے جن میں بچوں کی رہنمائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسئیشن برینڈ بنگلور کی تعمیر میں حصہ دار: نصیر احمد
اس ضمن میں بتاریخ 17 دسمبر کو دانشوران ملت سے میٹنگ ہوگی اور بتاریخ 18 دسمبر کو علماء کرام سے خطاب ہوگا. اس موقع ان اداروں کے ذمہداران نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان پروگراموں میں شرکت کریں اور مولانا سجاد نعمانی کے خطابات سے مستفیض ہوں۔