بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں دعائیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد لئیق الدین قاسمی نے کہاکہ حافظ قرآن بننا مشکل و دشوار نہیں ہے بلکہ حفظ کی حفاظت کرنا ہی اہم ذمہ داری ہے۔ Maulana Muhammad Laiq Qasimi On Quran Hafiz
مولانا محمد لئیق الدین قاسمی نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ حافظ قرآن کے والدین کو اللہ تعالیٰ ایک ایسا تاج پہنا ئےگا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ روشن وہ منور ہوگی۔ حافظ ِ قرآن اپنے خاندان والوں میں سے ایسے10افراد کی سفارش کریں گے جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی۔ مولانا نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے اور قرآن مجید کو یادرکھنے کی حافظہ اقصیٰ فاطمہ بنت سید محمود علی کو تلقین کی۔انہوں نے ایک گھنٹہ سے زائد پُر اجوش خطاب کیا اور مدرسہ سعادت حفظ القرآن سے اب تک جو 11حفاظ فارغ ہوئے ہیں ان کے اور مدرسہ کے حق میں دعا فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں:Vande Bharat Express collides with bull وندے بھارت ایکسپریس بیل سے ٹکرا گئی
مولانا مفتی ایوب قاسمی صدر سٹی جمیعتہ علماءہند بیدر نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو حافظ ِ قرآن بنانے کااِرادہ کرلیں۔ اور اس ارادہ میں شیطان کوحائل ہونے نہ دیں۔ جس کسی انسان کے سینے میں قرآن کاکوئی حصہ محفوظ نہیں ہوگا۔ اس کی بابت اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک وہ دل جس میں قرآن کا کوئی حصہ محفوظ نہیں ہے ، وہ کسی ویران گھر کی طرح ہے۔
انہوں نے کہاکہ حافظ قرآن سے قیامت میں کہاکہ جائے گاکہ وہ قرآن پڑھتاجائے اور جنت کی سیڑھیاں چڑھتاجائے ۔ جس مقام پر وہ ٹہر جائے گاوہی اس کا آخری مقام ہوگا۔ انہوں نے حفاظ کو ہدایت کی کہ ایک وقت مقرر کرکے روزانہ تلاوت قرآن مجید کرتے رہیں۔Maulana Muhammad Laiq Qasimi On Quran Hafiz