ETV Bharat / state

Eid ul Adha 2022: اللہ کی خوشنودی کے لیے قربانی کریں، مولانا مفتی غلام یزدانی

جمیعت علماء ہند ضلع بیدر کے صدر مولانا مفتی غلام یزدانی نے کہا کہ 'عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے گھروں کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔' Maulana Mufti Ghulam Yazdani on Eid ul Adha

اللہ کی خوشنودی کے لیے قربانی کریں، مولانا مفتی غلام یزدانی

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 7:58 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جمیعت علماء ہند بیدر کے صدر مولانا مفتی غلام یزدانی نے قربانی کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنی اولاد تک کو اللہ کے حکم پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوئے اور عملی نمونہ دکھایا کہ اللہ کی خوشنودی اور اللہ کی رضا سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے۔' Maulana Mufti Ghulam Yazdani statement on Sacrifice

اللہ کی خوشنودی کے لیے قربانی کریں، مولانا مفتی غلام یزدانی

انہوں نے کہا کہ 'قربانی واجب ہے ہر اس شخص پر جو صاحب نصاب ہو اگر کوئی شخص قربانی دینے کے قابل ہے باوجود اس کے وہ قربانی نہیں دے رہا ہے تو اللہ کے رسول ﷺنے اس شخص کے لیے سخت تاکید فرمائی ہے اللہ کے رسول نے فرمایا کہ استطاعت کے باوجود اگر کوئی شخص قربانی نہیں دے رہا ہے تو وہ ہماری عیدگاہ کے قریب بھی نہ آئے۔'

یہ بھی پڑھیں: Significance of Eid-ul-Adha: 'عید الضحی کی قربانی کے لئے تقوی ضروری'

مولانا مفتی غلام یزدانی نے مزید کہا کہ قربانی اللہ کی رضا کے لئے کریں اس کا دکھاوا نہ کریں اور خاص کر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اسلام صاف ستھرا مذہب ہے اپنے گھروں کے اطراف و اکناف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔' cleanliness on the occasion of Eid-ul-Adha

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.