ETV Bharat / state

Maulana Mufti Ghulam Yazdani مولانا مفتی غلام یزدانی نے عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 3:02 PM IST

جمعیت علمائے ہند شاخ بیدر کے صدر مولانا مفتی غلام یزدانی نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا کے افضل ایام میں ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں۔ مسلمانوں کو اس مہینے کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے قربانی کرنی چاہئے۔

مولانا مفتی غلام یزدانی نے عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی

بیدر :ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں جمعیت علمائے کے مقامی صدر مولانا مفتی غلام یزدانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہ ذوالحجہ کہ شروع کے دس ایام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کو ذوالحجہ اس لیے بھی کہا جاتا ہے کہ اس ماہ میں حج ہوتا ہے۔ ذوالحجہ اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے ۔اس کے بعد اسلامی سال کا نیا مہینہ محرم شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا کے افضل ایام میں ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں۔ ان دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں ہے۔

مفتی غلام یزدانی نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوالحجہ کے شروع کے نو ایام میں روزہ رکھے۔ اللہ تبارک و تعالی ہر روزے کے بدلے ایک سال کے روزوں کے برابر ثواب عطا فرمائے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بندہ نو ذوالحجہ کو روزہ رکھے گا۔ اس کو دو سال کے روزے رکھنے کا ثواب ملے گا اور ایک سال کے گناہ اللہ تبارک و تعالی معاف کریں گے اور ایک سال کے نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں شامل کریں گے۔ ایک سال کے درجات اس کے بلند فرمائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Eid Al Adha 2023 عید الضحیٰ کے پیش نظر مویشیوں کی غیر قانونی آمدورفت پر نظر

انہوں نے کہا کہ عرفہ کا دن شیطان کے سب سے ذلیل ہونے کا دن ہے۔نو ذالحجہ کا دن اور اسی دن اللہ تبارک و تعالی نے دین کے مکمل ہونے کی خوشخبری سنائی۔ذوالحجہ کے شروع کے دس روز کی نعتیں کافی اہمیت والی ہے۔ اس راتوں میں عبادت کرنے کا ثواب زیادہ ہے۔اللہ تبارک و تعالی نے ماہ ذوالحجہ کے شروع کے دس ایام کی قسم کھائی ہے۔ اس لئے ان دس ایام میں رات دن عبادت کرنی چاہیے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.