بنگلور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کرناٹک کی زیر نگرانی شہر کے ٹینری روڈ عیدگاہ میں آج بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست احتجاج منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی-
خواتین نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے خکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس کو واپس لیا جائے-
اس احتجاجی جلسہ کے اختتام میں کئی قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں خاص طور پر شہر بنگلور میں دہلی کے شاہین باغ کے طرز پر احتجاج کے اہتمام کی قرارداد رہی-
اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن مولانا شبیر ندوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین باغ کی طرز پر احتجج کے لیے شہر میں مختلف جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور تیاریاں جاری ہیں، بہت جلد اس کی شروعات کی جائے گی-