کورونا لاک ڈاؤن کے سبب مسجد طٰحٰہ کی انتظامی کمیٹی کووڈ کی وبا سے متاثر مریضوں کی امداد کے علاوہ متیکیرے اور ملیشورم علاقوں کے ویکسینیشن سینٹرز میں مصروف کووڈ واریئرز کو کھانا تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر مختلف سیاسی لیڈران نے مسجد طٰحٰہ کمیٹی کی جانب سے کووڈ واریئرز کے لیے کی جانے والی خدمات کو خوب سراہا ہے۔
اس موقع پر مسجد طٰحٰہ انتظامی کمیٹی کے رکن سمیع اللہ خان نے بتایا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ملت اسلامیہ اور برادران وطن کے درمیان صدیوں سے چلی آرہی گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیا جائے۔