اس موقع پر جماعت صوفیاء ہند کے رکن شیخ فیض اللہ بیگ جنیدی نے بتایا کہ حالات حاضرہ میں اشد ضروری ہے کہ مشائخین کرام انفرادیت کو چھوڑ کر اجتماعی طور پر خواجہ غریب نواز کے اتحاد کے مشن کو عملی جامہ پہنائیں۔
اس موقع پر خانقاہ تورابیہ کے چیئرمین سید شاہ محمد زین العابدین نے کہا کہ جماعت صوفیاء ہند مسلمانوں پر مظالم ڈھانے کے لئے حکومتوں کی جانب سے بنائے جارہے قوانین کے خلاف عوام کو متحد کر ملک میں دستور کے اقدار کی بحالی کے لئے جدوجہد کریگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اجمیر شریف کے سجادہ نشین و خادم سید سرور چشتی نے اپنے جنوبی ہند کے دورے پر جماعت صوفیا ہند نامی تنظیم کی بنیاد رکھی تھی جس کا آج ایک مختصر اجلاس منعقد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلور: غریب طلبا کے لیے موٹیویشنل پروگرام کا انعقاد