دہلی کے حضرت نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں قیام پزیر مسافر کوروناوائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اب اس مسئلے کے متعلق تنازعہ کھڑا کرکے مرکز کو تنہا ذمہ دار ٹھہریا جا رہا ہے۔ اس کے متعلق شہر بنگلور کے معروف عالم دین مولانا مقصود عمران رشادی نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
حضرت نظام الدین کے اس مسئلے کے تعلق سے مولانا مقصود عمران نے بتایا کہ نظام الدین مرکز کے ذمہ دار سے ضرور چوک ہوئی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ہی محکمہ دہلی پولیس اور انتظامیہ بھی اس میں برابرکی ذمہ دارہے۔
مولانا مقصود عمران نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کےسبب زیادہ اہم ہے کہ ہم انسانیت کو بچانے کی فکر کریں نہ کہ اس مسئلے کو طول دیں۔
اس موقع پر مولانا مقصود عمران نے تبلیغی جماعت کے ان افراد سےجنہوں نے نظام الدین مرکز سے سفر کیا اور مختلف ریستوں پہونچے ہیں، اپیل کی کہ وہ اپنے ٹیسٹ کروائیں۔