ETV Bharat / state

Another Murder in Mangaluru: منگلورو میں ایک اور قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر - دکشن کنڑ

منگلورو کے سورتھکل علاقے میں ایک شخص پر چار نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر حملہ کر کے قتل کر دیا۔ Another murder took place in Mangaluru

منگلورو میں ایک اور قتل
منگلورو میں ایک اور قتل
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 10:49 PM IST

Updated : Jul 28, 2022, 10:56 PM IST

منگلورو: کرناٹک کے منگلورو میں ایک اور قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ منگلورو کے سورتھکل علاقے میں جمعرات کی شام چار نامعلوم حملہ آوروں نے فاضل نام کے ایک شخص کا قتل کر دیا۔ سورتھکل علاقے میں فاضل ایک دکان کے باہر کھڑا تھا جہاں پر چار نامعلوم افراد تیز دھار ہتھیاروں کے ساتھ آئے اور فاضل پر حملہ کردیا جس میں فاضل شدید طور پر زخمی ہوا۔ فاضل کو فوری طور پر ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اس حملے کا پورا منظر سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا ہے۔

منگلورو میں ایک اور قتل

واضح رہے کہ گذشتہ روز کرناٹک کے ساحلی ضلع دکشن کنڑ میں بی جے پی یوا مورچہ کے کارکن کا قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد متعدد ہندو تنظیموں نے احتجاجاً بند کی کال دی تھی۔ بی جے پی کارکن کے قتل کے بعد فرقہ وارانہ طور پر حساس ضلع اور ساحلی علاقے میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی، جب کہ اس واقعہ نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP Leader Murder Case: کرناٹک بی جے پی رہنما کے قتل معاملے میں دو افراد گرفتار

Last Updated : Jul 28, 2022, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.