یادگیر:حضرت زندہ شاہ مدار رحمۃ اللہ علیہ محلہ خواص پورہ شاہ پور ضلع یادگیر کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر جلسہ عظمت اولیاء و نعتیہ محفل کا انعقاد عمل میں لاہیا گیا۔ اس جلسہ کی صدارت عزیزاللہ سرمست القادری رفائی صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک سٹڈی سرکل گلبرگہ نے کی۔حضرت سید شاہ قادر بادشاہ قادری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت اعظم بیگ ، سید مصباح الرحمٰن شعلہ، حضرت سید شاہ بابا فخرالدین قادری جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت غوث اعظم بیگ شاہ پور ، عبد بن عمر چاوش نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی ضلع یادگیر ، ابوبکر بن محمد چاوش خلیفہ عثمان آباد ، نے بطور مہمان شرکت کی۔
محمد جلال الدین برکاتی ،محمد خواجہ ملاں، محمد فضل الدین قاضی ، سید امیر الدین بابا، خالد احمد، مولانا نور عالم بہار، سید انور پاشاہ قادری شورا پور، محمد یاسین سوداگر ، مولانا محمد مظہر الاسلام ، سید فہیم و دیگر شعرا ونعت خواں احباب نے نذرانہ نعت پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیزاللہ سرمست چشتی القادری رفاعی صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک سٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا کہ نعتیہ شاعری عشق نبی کا ایک ذریعہ ہے نعت کا لکھنا نعت کا پڑھنا نعت کا سننا سب ثواب میں شامل ہے۔
جس طرح نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں پڑھی جاتی ہے، اسی طرح ہر مومن کو چاہیے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:Naat Mahefil in Gulbarga گلبرگہ میں ماہانہ محفلِ نعت کا پروگرام
انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اس لیے عشق نبی کی یہ بھی صورت ہونی چاہیے کہ ہر مسلمان نمازوں کی پابندی کرے جھوٹ نہ بولے، لوگوں سے شفقت اور محبت سے پیش آئے۔ اپنے کاروبار اور لین دین رہن سہن زندگی کا ہر معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔
صدرالدین متولی درگاہ حضرت زندہ شاہ مدار شاہ پور نے تمام مہمانوں علمائے کرام اور شعرائے کرام کی شال پوشی گل پوشی کی مولانا عبدالقدیر عطا نے اس اجلاس کی کارروائی کی۔