ETV Bharat / state

بزم نادر اسلوبی یادگیر کے تحت محفل نعت کا انعقاد - bazm e nadir aslobi yadgir

ریاست کرناٹک میں بزم نادر اسلوبی یادگیر کے زیر اہتمام ضلع یادگیر کے مدرسہ وحیدہ نسوان کمار واڑی میں محفلِ نعت کا انعقاد ۔

image
image
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 12:40 PM IST

اس موقع پر بزم کی جانب سے عزیزاللہ سرمست برادر سجادہ نشین آستانہ اور مولانا محمد شفیع خطیب و امام مسجد آثار کو تہنیت پیش کی۔

محفل نعت کا آغاز مولانا شفیق کی قرآت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر محمد یونس، مبین احمد زخم، الیاس صابری، ادریس تسکین، عزیزاللہ سرمست ودیگر نے نعتیہ و منقبتی کلام پیش کیے۔

محفل نعت کا انعقاد

مولانا شفیق نے کہا کہ قابل مبارک باد ہے بزم نادر اسلوبی یادگیر اور مدرسہ وحیدہ نسوان کے ذمہ داران جنھوں نے اس بابرکت محفل کا انعقاد کیا ہے۔

عزیزاللہ سرمست برادر سجادہ نشین آستانہ حضرت صوفی سرمستؒ سگر شریف نے کہا کہ جہاں اللہ اور اس کے رسولؐ کا ذکر حمد و ثناء ہوتی ہے وہاں فرشتے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی محفل نعت دینی لگاؤ میں معاون ثابت ہوتی ہے اور آج کے مصروف ترین دور میں سچی عقیدت اور احترام سے ذکر رسول اور اس طرح کی نعتیہ محفلوں کا انعقاد کرنا پختہ ایمان کی نشانی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.