کرناٹک میں ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر یادگیر کو ایک میمو رنڈم پیش کیا گیا ہے۔ جس میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا 'گذشتہ چار سے پانچ ماہ کے درمیان ضلع یادگیر کے تعلقہ جات شاہپور، شورا پور، گرمٹکل کی عوام کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشان ہے، اس لیے ہم ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ 15 سے 22 جولائی تک لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کی جائے'۔
انہوں نے کہا 'ضلع کی عوام کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے سود پر پیسہ لے کر اپنا گزر بسر کر رہے ہیں اس کے علاوہ لوگ مائیکرو لون سے پیسے لے کر زندگی گزار رہے ہیں، ان حالات میں مزید لاک ڈاؤن نافذ کرنا تکلیف دہ ہوگا'۔
انہوں نے مکان مالکان اور کمپلیکس کی دکان مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بحال نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہے۔ ایسے میں لوگوں سے کرایا نہ وصولہ جائے'۔