ETV Bharat / state

کرناٹک میں لاک ڈاؤن، مقامی لوگوں کا ردعمل - اردو نیوز یادگیر

کرناٹک میں برق رفتاری سے بڑھ رہے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 27 اپریل کی رات 9 بجے سے 14 دن کے لئے ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ صبح 6 بجے تا 10 بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریدی کا موقع رہے گا دس بجے کے بعد تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ ٹرانسپورٹ خدمات بھی بند رہیں گی۔ ساتھ میں سرکاری دفاتر کو بھی تعطیل دی گئی ہے۔

local people reaction on lockdown in karnataka
کرناٹک میں لاک ڈاؤن، مقامی لوگوں کا ردعمل
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 12:02 PM IST

ریاستی حکومت کے اس اقدام پر عام لوگوں اپنے رد عمل کا اظہار ای ٹی وی بھارت سے کیا۔

اس دوران مقامی شہری عمران نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے جو کورونا کی چین کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اس سے عام آدمی کو کافی تکلیف ہوگی۔ حکومت کو چاہیے کہ روز مرہ کا کام کرنے والے عام لوگوں کو حکومت مدد کرے۔ خاص کر کسانوں کی حالت آج بہت خراب ہے۔ فصل نہ ہونے کی وجہ سے کسان بے حد پریشان ہیں۔ عام لوگوں اور کسانوں کی مدد کے لیے حکومت مالی امداد یا پھر اناج سے انکی مدد کریں۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی شہری راجو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ حالات کی مناسبت سے بہت بہتر ہے۔ ممکن ہے اس اقدام سے ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے لیے جارہے فیصلوں کا تعاون کریں۔

مقامی دکاندار اشوین نے کہا کہ گذشتہ سال بھی ہم لوگ اس تکلیف سے گزرے ہیں ایک بار پھر سے ہم لوگوں کو اس تکلیف کو برداشت کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا آج پورے ملک میں پوری شدت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ہم تمام لوگوں کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے کیے جارہے کاموں کا تعاون کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن لاک ڈاؤن عارضی طور پر کورونا کو کچھ حد تک روکنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اسپتال میں اسٹریچر کی قلت، اسکوٹی کے ذریعہ مریض کو ایمبولنس تک لے جایا گیا

انہوں نے کہا کہ کورونا کی روک تھام عام لوگوں کے ہاتھ میں ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صحت کا خیال رکھیں ماسک لگائیں سینیٹائزر کا استعمال کریں اور لوگوں سے دوری بنائے رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.