قانون ساز کونسل کے شمالی مشرقی حلقہ اساتذہ کے انتخابات کے دوران 27 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے لیکر 28 اکتوبر رات بارہ بجے تک سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
گلبرگہ ضلع ڈپٹی کمشنر وی وی جیوتسنا کے جاری کردہ اعلان کے مطابق 27 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک شراب کی فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کل ہونے والے انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے، جس کے لئے آج شام یہاں کے ٹاون ہال سے افسران اپنے اپنے انتخاب بوتھ کو ووٹنگ ڈبوں کے ساتھ روانہ ہوئے۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک میں کووڈ-19 کیسز میں کمی
گلبرگہ سٹی سے کل 8 انتخابی بوتھ بنائے گئے ہیں۔ یہاں پر کل 6304 ووٹرز ہیں۔