ETV Bharat / state

'علاقائی زبان کو سیکھنا نہایت ضروری' - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

کرناٹک میں مختلف اسکیموں کے اعلانات اور فارم بھی علاقائی زبان کنڑ میں ہوتے ہیں۔ زبان سے عدم واقفیت کی وجہ سے عام لوگوں کو، خاص طور سے مسلم نوجوانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

learn-the-regional-language-said-abdul-rauf-superintendent-of-police
'علاقائی زبان کو سیکھنا نہایت ضروری'
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 6:48 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے عبدالرؤف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ مسلم نوجوانوں کو خاص کر طلبا و طالبات کو کنڑ زبان میں لکھنا، پڑھنا اور بات کرنے نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ مختلف جگہوں پر ناکام ہوتے ہیں۔

'علاقائی زبان کو سیکھنا نہایت ضروری'

عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ کنڑ ریاستی زبان ہونے کے سبب حکومت کے سارے اعلانات کنڑ زبان میں ہی آتے ہیں۔ مختلف اسکیموں کے اعلانات اور فارم بھی علاقائی زبان میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو خاص کر مسلم نوجوانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ کسی بھی میڈیم سے تعلیم حاصل کر رہے ہوں مگر انہیں چاہیے کہ وہ علاقائی زبان پر بھی عبور حاصل کریں۔

مزید پڑھیے: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پہلی بار اردو زبان میں پیغام جاری

انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کی جگہ پر کنڑ زبان میں ماہر ہونا نہایت ضروری ہے۔ کام کاج اور تمام دستاویزات علاقائی زبان میں ہونے کی وجہ سے کنڑ زبان میں ماہر ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس لئے میں طلبہ سے التماس کرتا ہوں ہو کہ وہ انگلش، اردو کے ساتھ ساتھ کنڑ زبان میں بھی محنت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.